ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا معاملات کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کی یو اے ای جانے پر پابندی برقرار

کورونا معاملات کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کی یو اے ای جانے پر پابندی برقرار

Tue, 29 Jun 2021 10:51:59    S.O. News Service

دبئی، 29؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے بدلتی شکل کی وجہ سے عام اڑانیں بند ہیں اورکہیں کہیں جاری بھی ہیں تو بعض ممالک کو اس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کردیا ہے کہ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے شہریوں کی داخلے پر پابندی نہیں ہٹا ئی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی جانب سے غیر ملکیوں کی آمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہندوستان اور دیگر ممالک کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں دبئی کاروبار اور سیاحت کا مرکز ہے اور 7 ریاستوں میں سب سے گنجان ہے اور کووڈ کے باعث ساتوں ریاستوں نے اپنے طور پر کووڈکے حوالے سے پالیسیاں بنائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سیول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے ایک نوٹس کے ذریعے 21جون کو کیے گئے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 13 ممالک سے شہریوں کی آمد پرکورونا کے باعث پابندی ہوگی۔پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت ہندوستان اور جنوبی افریقہ میں کورونا کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے افراد اور نائیجیریا کے وہ شہری جن کا پچھلے 48گھنٹوں کے دوران کورونا ٹسٹ منفی آیا ہو، ان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

جی سی اے اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی بدستور برقرار ہے لیکن یہ بیان حکومت دبئی کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے برخلاف ہے۔دبئی کی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے درخواست کے باوجود کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

ایمریٹس ایئر لائن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان سے پروازیں 7 جولائی سے دستیاب ہوں گی لیکن خبردار بھی کیا کہ اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے سے پہلے سفری قواعد اور گائیڈ لائنز کا انتظار کر رہے ہیں۔


Share: